8 اکتوبر، 2016، 1:46 PM

ہیلری کلنٹن پر داعش ، القاعدہ اور دیگر وہابی دہشت گردوں تنظیموں کی معاونت کا سنگين الزام

ہیلری کلنٹن پر داعش ، القاعدہ اور دیگر وہابی دہشت گردوں تنظیموں کی معاونت کا سنگين الزام

ویب سائٹ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ اور امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ امیدوار ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف وہابی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ اور امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ امیدوار ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف وہابی دہشت گرد  تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن کی دوہزار کے قریب نئی ای میل جاری کی ہیں جن میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج مطابق ویب سائٹ نے 17سو ای میل جاری کی ہیں ،ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی اور جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ہیلری کلنٹن کو اس سلسلے میں سعودی عرب کی بھی بھر پور حمایت حاصل تھی اور وہ سعودی عرب کی رقم کو دہشت گردوں تک پہنچانے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

News ID 1867455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha